ضلع بیدر کے بشمول اکثر مقامات پر کانگریس کو سبقت ، گلبرگہ میں بی جے پی کو فوقیت
بیدر۔23؍فروری۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ریاستِ کرناٹک میں جس طرح کانگریس نے ضلع پنچایتوں کے انتخابات میں برتری حاصل کی ہے اُسی طرح بیدر ضلع پنچایت کے34نشستوں میں 19نشستوں پر کامیابی کے ساتھ بیدر ضلع میں سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے طورپر سامنے آئی ہے‘ بی جے پی نے 11‘ جنتادل(ایس) 3اور ایک آزاد اُمیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے ۔آج بیدر ضلع کے پانچوں تعلقہ جات کے مستقر پر رائے شماری کاصبح7:45بجے ای وی ایم مشینوں کوالیکشن آفیسر‘انتخابی مبصرین اور سیاسی پارٹیوں کے اُمیدواروں کی موجودگی میںکھولا گیا ۔8بجے صبح سے رائے شماری کا آغاز ہوا۔ پانچ تعلقہ جات کے تعلقہ مستقر بی وی بی کالج بیدر ‘اوراد (بی )کے امریشور ڈگری کالج ‘بھالکی تعلقہ میں ستیہ نگم کالج ‘بسواکلیان کے کھٹلی روڈپر ڈاکٹر این رادھا کرشنا ڈی ایڈ کالج میں رائے شماری ہوئی۔بیدر ضلع میں کانگریس کے دو مسلم اُمیدوارجناب محمد فیروز خان حلقہ کمٹھانہ اور افروز خان حلقہ بگدل سے منتخب قرار دئیے گئے ۔جناب محمد فیروز خان نے6718ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے قریبی حریف بی جے پی اُمیدوار کشال رائو یابا کو890ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی ۔جبکہ افروز ان نے حلقہ بگدل سے3835ووٹ حاصل کرتے ہوئے اپنے قریبی بی جے پی اُمیدوار گھاڑپا چٹنلی کو113 شکست دی ۔منتخب اُمیدوار کے نام اس طرح ہیں گیتا پنڈت رائو چدری کانگریس‘ ماروتی بی چوہان (بی جے پی )‘بابو سنگھ ہزاری (کانگریس)‘ انیل گنڈپا (بی جے پی)‘سریکھا سریش (بی جے پی)‘ مینا مانک چوہان بی جے پی‘سندھیا رانی( کانگریس)‘شیتل ہنمنت رائو کانگریس‘امباداس منوہر (کانگریس)‘ رویندر ریڈی گنڈا ریڈی(کانگریسٌ‘ ریکھا بائی نیکنٹھ(کانگریس)‘ اوشا رجندرا (کانگریس)‘جمکھنڈیکر (کانگریس)‘ افروزخان کانگریس)‘شکنتلا کاشی ناتھ بیلداڑے (بی جے پی)‘تارا بائی لکشمن (بی جے پی )‘ محمد فیروز خان (کانگریس)‘ وجئے کمار انپا پاٹل(کانگریس)‘ بابو رائو ملکہ پورے (جنتادل ایس)‘منجولا (کانگریس)‘سدھیر کمار (آزاد)‘ آنند وٹھل رائو جنتادل(ایس)‘نفرملا ویجیناتھ(بی جے پی)‘ راج شیکھر (کانگریس)‘امرپالی (بی جے پی)‘انا رائو وملا(بی جے پی)‘گنڈا ریڈی رامنا (بی جے پی)‘سنیتا جنتادل(ایس)‘ڈاکٹر پرکاش رائو پاٹل(کانگریس)‘ سنیتا (بی جے پی)‘ بھارت بائی(کانگریس)‘جئے شری جئے سنگھ راٹھوڑ(کانگریس)‘ پریا سنجے سنگھ (کانگریس) شامل ہیں۔ان تمام نو منتخب ارکانِ ضلع پنچایت کو ریٹرننگ آفیسر نے سند عطا کی۔ بعد ازاں کامیاب اُمیدواروں کے حامیوں ‘ بہی خواہوں اور کارکنان کی جانب سے زبردست فتح ریالی و جلوس ‘آتشبازی کا مُظاہرہ کرتے ہوئے شیرینی تقسیم کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
گلبرگہ : ڈپٹی کمشنر گلبرگہ نے ضلع میں منعقد ہوئے ضلع پنچایت اور تعلقہ پنچایت کے انتخابی نتائج کاآج 23فبروری کو اعلان کردیا ہے ۔ ضلع پنچایت گلبرگہ کی جملہ 47نشستوں میں سے کرناٹک میںحکمران جماعت کانگریس نے 21نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ بی جے پی نے 24نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔ ایک نشست پر جنتا دل متحدہ کے امیدوار کو اورایک نشست پر جنتادل سیکولر کے امیدوار کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ تعلقہ گلبرگہ میں ضلع پنچایت کی جملہ 8نشستوں میں سے کانگریس نے 6نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 2نشستیں بی جے پی کو ملی ہیں ۔ تعلقہ الند کی جملہ 8ضلع پنچایت کی نشستوں میں سے کانگریس کو صرف 1بی جے پی کو 6اور جنتا دل متحدہ کو 1نشست حاصل ہوئی ہے ۔ افضل پور تعلقہ کی جملہ 5ضلع پنچایت کی نشستوں میں سے کانگریس کو ایک نشست پر بھی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے جب کہ بی جے پی نے تمام 5نشستوں پر اپنا قبضہ جما لیا ہے ۔ تعلقہ جیورگی کی جملہ 7ضلع پنچایت کی نشستوںمیںسے صرف 1پر کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ 5پر بی جے پی کو اور 1پر جنتا دل سیکولر کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ سیڑم تعلقہ کی 5ضلع پنچایت کی نشستوںمیںسے کانگریس نے 4پر کامیابی حاصل کی ہے جب کہ 1نشست بی جے پی کو ملی ہے ۔ تعلقہ چیتا پور کی جملہ 8ضلع پنچایت کی نشستوںمیں سے کانگریس کو 7نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بی جے پی صرف ایک نشست پر کامیاب ہوسکی ہے ۔ تعلقہ چنچولی کی جملہ 6نشستوںمیں سے 2کانگریس کو ملی ہیں جب کہ مابقی 4نشستوں پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ ضلع گلبرگہ میں تعلقہ پنچایتوںکی جملہ 179نشستیںہیں ان میں سے اس بار 78نشستوںٖ پر کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بی جے پی نے 80نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ 5نشستیں جنتا دل سیکولر کو ملی ہیں اور 9نشستوں پر جنتا متحدہ نے کامیابی حاصل کی ہے ۔ 7آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں ۔ تعلقہ پنچایت گلبرگہ کی جملہ30نشستوں میں سے کرناٹک میں حکمران جماعت کانگریس نے13نشستیں حاصل کی ہیں جب کہ بی جے پی نے12نشستیں حاصل کرلی ہیں ۔ ایک نشست پر جنتا دلسیکولر کے امیدوار کو اور اور مابقی 4نشستوں پر آزاد امیدواروں کو کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ تعلقہالند میں تعلقہ پنچایت کی جملہ30نشستوں میں سے کانگریس نیصرف1نشست پر کامیابی حاصل کی ہے جبکہ0 2نشستیں بی جے پی کو ملی ہیں اور 9پر جنتا دل متحدہ کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔ ۔ افضل پور تعلقہ کی جملہ20تعلقہ پنچایت کی نشستوں میں سے کانگریس کو10 نشستیںحاصل ہوئی ہیں اور بی جے پی نے بھی 10 پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ تعلقہ جیورگی کی جملہ28تعلقہ پنچایت کی نشستوںمیںسے 12پر کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ12پر بی جے پی کو بھی کامیابی ملی ہے۔جنتا دل دل سیکولر کو4نشستوںپر کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ سیڑم تعلقہ کی18تعلقہ پنچایت کی نشستوںمیںسے کانگریس نے12پر، بی جے پی نے 6 کامیابی حاصل کی ہے. ۔ تعلقہ چیتا پور کی جملہ 29تعلقہ پنچایت کی نشستوںمیں سے کانگریس کو18نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ بی جے پی کو 11نشستوں پر کامیاب ہوسکی ہے ۔ تعلقہ چنچولی کی جملہ24تعلقہ پنچایتوں کی نشستوںمیں سے 12کانگریس کو ملی ہیں جب کہ9نشستوں پر بی جے پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں ۔تعلقہ پنچایت چنچولی کی انتخابات میں 3آزاد امیداروںکو بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔