بنگلور ۔21اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں اینٹی کرپشن بیورو (اے سی بی) نے منگل کو دو سرکاری حکام کے دفاتر اور رہائش گاہوں پر چھاپے مارے ۔ اے سی بی کے ذرائع نے بتایا کہ ان افسران کے خلاف آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ کی املاک حاصل کرنے کی شکایت درج کی گئی تھی، جس کی بنیاد پر ان کے خلاف چھ مقامات پر چھاپے کی کارروائی کی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلع داؤنگیرے سینٹرل کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ کی مالے بینرو میں واقع شاخ کے اسسٹنٹ مینیجر کے بھیمنا گوڑا اور ضلع شموگا میں شکاري پورہ دیہی پینے کے پانی اور صحت محکمہ کے افسر اے چنپا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم افسران کی املاک کی جانچ اور تصدیق کا کام جاری ہے ۔