کرناٹک میں جنوب مغربی مانسون کمزور

بنگلورو،2اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مغرب مانسون کرناٹک میں کمزور ہوگیا ہے ۔ساحلی کرناٹک کے کئی مقامات اور دور دراز کرناٹک کے بعض مقامات پر بارش ہوئی۔انکولا میں تین،گرمٹکال میں دو ، کاروار ، کادرا،بیلور میں ایک سنٹی میٹر بارش ہوئی ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ساحلی کرناٹک کے کئی مقامات ،جنوبی دور دراز کرناٹک اور شمالی دور دراز کرناٹک کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔مانسون کے آغاز کے بعد کرناٹک کے اکثر حصوں میں اگرچہ اطمینان بخش بارش ہوئی ہے لیکن بعض علاقوں میں معمول سے کم بارش پر کسانوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے۔