کرناٹک میں تاحال 4.13 کروڑ روپئے ضبط کئے گئے

نئی دہلی۔ 21 اپریل (پی ٹی آئی) ریاست کرناٹک میں جہاں آئندہ ماہ اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں، انکم ٹیکس کے حکام کی جانب سے اب تک ضبط کی گئی رقم 4.13 کروڑ روپئے میں 2000 اور 500 روپئے کے 97%نوٹ ہیں۔ انھوں نے آج یہ بات بتائی۔ ملک کے مختلف مقامات پر رقم کی قلت کے تناظر میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کیونکہ متعدد اے ٹی ایمس خالی ہیں۔

مختصر خبریں
چنڈی گڑھ ، 21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پنجاب میں امریندر سنگھ زیرقیادت حکومت میں آج پہلی توسیع ہوئی اور یہاں راج بھون میں 9 نئے کابینی وزراء کو حلف دلایا گیا۔
٭ احمدآباد : جنوبی گجرات کے حصوں بشمول اضلاع بھڑوچ اور سورت میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.7 ریکارڈ ہوئی۔