بنگلورو 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس کے عہدیداروں نے کرناٹک کے کئی علاقوں میں آج بھی اپنی تلاشی مہم جاری رکھی۔ چیف منسٹر کمارا سوامی نے ادعا کیاکہ نہ صرف 10 غیر محسوب اثاثہ جات کا دھاوؤں کے درمیان پتہ چلایا گیا تاہم 10 روپئے بھی نقد رقم ضبط نہیں کی جاسکی۔ یہ تمام دھاوے جمعرات کے دن صبح ہونے سے قبل شروع ہوئے تھے جو آج بھی جاری رہے۔