کرناٹک انتخابات بی جے پی کے لیے جنوب میں کامیابی کی شروعات ہوں گے : بنڈارو دتاتریہ

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : کرناٹک انتخابات بی جے پی کے لیے جنوبی ہند میں کامیابی کی شروعات ہوں گے ۔ سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ نے یہ بات کہی ۔ آج یہاں بی جے پی کے سینئیر قائدین پرکاش ریڈی ، سدھاکر شرما اور دوسروں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے کہا کہ بی جے پی کرناٹک میں اس کی کامیابی کے لیے پر اعتماد ہیں اور کہا کہ وہ ان انتخابات کے لیے کرناٹک میں چار اضلاع کے انچارج ہیں اور عنقریب وہ کرناٹک کے ان اضلاع کے لیے روانہ ہوں گے ۔۔