کرناٹک انتخابات اگزٹ پول پر کے ٹی آر کا تبصرہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کا کرناٹک انتخابات کے اگزٹ پول کا ٹیوٹر پر کیا گیا تبصرہ بڑی تیزی سے ویرل ہورہا ہے ۔ ملک بھر کی نظریں کرناٹک کے انتخابات پر ٹکی ہوئی ہیں ۔ رائے دہی کے اختتام کے بعد نتائج کو لے کر عوام میں تجسس بڑھ گیا ہے ۔ اگزٹ پول کے علحدہ علحدہ نتائج سے عوام میں بے چینی بڑھ گئی ہے ۔ جس پر ٹیوٹ کرتے ہوئے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے کہا کہ کرناٹک انتخابات سے زیادہ حیرت انگیز اور کچھ نظر نہیں آرہا ہے ۔ کیوں کہ انگریزی چیالنجس میں دیکھائے جانے والے اگزپولس میں دو چیالنجس بی جے پی کو اور دو چیانلس کانگریس کو اقتدار حاصل ہونے کی پیش قیاسی کررہے ہیں اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ اگزٹ پول بھی معلق ہیں ۔۔