کرغیزستان کے لئے کویت کرسکتا ہے تو ہم پسماندہ ہندوستانیو ں کے کیوں نہیں کرسکتے۔ دل کو چھولینا والے مناظر۔ویڈیو

کویت کے ایک دولت مند صنعت کار محمد عبدالرحمن الشایا نے کرغیزستان میں یتیم خانہ تعمیر کیا اور یونیورسٹی سطح تک یتیموں کی تعلیم کو یقینی بنانے کا کام کیا اور انہیں سائنس اور زندگی میں کامیابی وکامرانی حاصل کرنے کے ہتھیاروں سے لیز کیا۔

یہ یتیم لڑکے او رلڑکیاں کرغیزستان ریپبلک میں نمایاں کامیابی حاصل کئے۔

محمد نے اپنی دولت عالیشان شادیوں کی تقاریب پر کروڑ ہا کے خرچ سے ضائع نہیں کئے اور نہ ہی کروڑ ہا روپیو ں کی گاڑیاں‘ زیوارت ‘ مکانات ‘ ٹرویل‘ بینکٹ فوڈ پر خرچ کئے بلکہ وہ کام کیاجس سے اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔بے شک وہ مسلمانوں کے لئے باعث فخر ہیں۔

آپ بھی دیکھیں کس طرح ان یتیمو ں کی کامیابی کا جشن پرنم آنکھوں سے منایاجارہا ہے۔بڑی ہی دل کو چھولینا والا ویڈیو ضرور دیکھیں