کرغستان میں پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ 2 ہلاک

بشکیک (کرغستان)۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کرغستان نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کیساتھ ہوئی مڈبھیڑ میں دو دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد اپنی تخریبی کارروائی انجام دینے میں ناکام ہوگئے کیونکہ پولیس نے ان کے منصوبہ پر پانی پھیر دیا۔ کرغستان اسٹیٹ نیشنل سکیورٹی سرویس نے دعویٰ کیا ہے کہ افسران سے ایک مسلح دہشت گرد گروپ کے دو ارکان کو ہلاک کردیا ۔