کرشنا گوداوری ، آئیل اور قدرتی گیس کے لیے اہم ترین طاس

ورکشاپ سے ڈائرکٹر جنرل ہائیڈرو کاربنس ، اٹانوچکرورتی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ڈی ایس ایف 1 راونڈ سے پہلے آئیل پروڈکشن کا آغاز آف شور اور آن شور کے لیے 2020 تک ہوگا ۔ اٹانو چکرورتی ، ڈائرکٹر جنرل آف ہائیڈرو کاربنس نے یہ بات بتائی ۔ یہاں حیدرآباد میں OALP Bid Round1 پرفیسیلیٹشن ورکشاپ سے مخاطب کرتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل نے کہا کہ کے جی طاس میں 9.5 ملین میٹرک نئی آئیل اور قدرتی گیس ہے اس طرح یہ ملک کی بہت اہم طاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ 7.5 ملین میٹرک ٹن کو ہنوز دریافت کیا جانا ہے اس لیے کہ موجودہ پیداوار ائسبرگ کا صرف ٹپ ہے ۔ کے جی طاس کے لیے فیلڈ ڈیولپمنٹ پلان سے ظاہر ہوتا ہے کہ 2021 تا 2023 کے درمیان یومیہ 25 تا 30 ملین میٹرک کیوبک فیٹ گیس حاصل ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ کے جی طاس آئیل اور قدرتی گیس کے معاملہ میں انڈین سیکوریٹی کی مدد کے لیے ایک بڑا ستون ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد HELP فریم ورک کی نمایاں خصوصیات اور ای بڈنگ پروسیس کے بارے میں تفصیلات سے سرمایہ کاری کرنے والوں کو واقف کروانا ہے ۔ اس طرح کے ورکشاپ ملک کے دیگر مقامات پر منعقد کئے گئے ہیں اور اس کے بعد حیدرآباد میں یہ ورکشاپ منعقد کیا گیا ہے ۔۔