منگلورو ۔ 21 ۔ جولائی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وشوا ہندوپریشد ( وی ایچ پی ) نے کرناٹک کے ساحلی کرشنا کنڑا ضلع کے ہر گاؤں میں مویشیوں کے سرقے اور منتقلی کے انسداد کے لیے ’ گاؤ رکھشا دل ‘ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وی ایچ پی منگلورو ڈیویژن کے صدر جگدیش شیونا نے کہا کہ مویشیوں کے سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ اور خاطیوں کو پکڑنے میں پولیس کی ناکامی کے سبب انہیں ہر گاؤں میں 10 ارکان پر مشتمل گاؤ رکھشا دل بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے ۔۔