کرشنا پشکر پر ایس سی آر کا جائزہ اجلاس

حیدرآباد ۔ 3 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : کرشنا پشکرمس 2016 کے زائرین کے لیے ساوتھ سنٹرل ریلوے نے جامع منصوبہ بنایا ہے ۔ ایس سی آر جنرل منیجر رویندرا گپتا نے سکندرآباد میں ریل نیلائم میں جمعرات کو جائزہ اجلاس میں کہا کہ اس میں کرشنا پشکرمس کی نگرانی کے میکانزم کی یکسانیت پر زور دیا ۔ رویندرا گپتا آپریٹنگ ڈپارٹمنٹ چاہتے ہیں تاکہ پشکرمس کی مدت کے دوران خصوصی ٹرینوں کے لیے منصوبہ بنایا جاسکے ۔ زائرین عارضی انتظامات جیسے کہ اضافہ ویٹنگ شیڈس ، بکنگ کاونٹرس ، ریزرویشن کاونٹرس ، ٹائیلٹس ، پینے کے پانی کی سہولتیں ، کیٹرنگ ، سہولتیں وغیرہ پیشگی طور پر تیار رکھنا ہوگا ۔ جنرل منیجر نے انجینئرنگ ، الیکٹریکل ، کمرشیل شعبوں کو ہدایات دی ہیں ۔ اے کے گپتا ، ایڈیشنل جنرل منیجر ، ایس این سنگھ ، پرنسپل چیف انجینئر ، ایم پی ریڈی ، چیف کمرشیل منیجر ، کے سیوا پرساد ، چیف آپریشنس منیجر اور سنجئے سنکریتیاین ، چیف سیکوریٹی کمشنر اس اجلاس میں موجود تھے ۔۔