کرشنا پشکرم کے لیے پانچ سو خصوصی ٹرینیں ، ایس سی آر

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے ماہ اگست میں منعقد ہونے والے کرشنا پشکرم کے لیے پانچ سو خصوصی ٹرینیں چلائے گا اور عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے مختلف کاموں کی تکمیل کے لیے 32.68 کروڑ کے مصارف برداشت کرے گا ۔ رویندر گپتا جنرل منیجر ایس سی آر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس سی آر دو ہزار مزید کوچیس کا انتظام کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کرشنا کنال جنکشن ، گناڈالا ، رایانا پاڈو ، مدھورا نگر اور گدوال اسٹیشنس پر عوامی ہجوم کے پیش نظر خصوصی ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جنرل منیجر ایس سی آر نے بتایا کہ نو اسٹیشنوں پر مزید پاسنجر شیڈس کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔ وجئے واڑہ اسٹیشن تین نئے اسکیلیٹرس ، فٹ اوور بریجس ، ٹرین انڈیکٹیرس اور زائد بکنگ کاونٹرس کا کام جاری ہے ۔ جملہ مصارف 32.68 کروڑ ہوں گے جب کہ 29 کروڑ آندھرا پردیش کے لیے خرچ کئے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ پشکرم معاملات پر نظم رکھنے کے لیے ایک عہدیدار کا تقرر عمل میں لایا جائے گا ۔ حکومت اے پی کے مطابق تقریبا 2.67 لاکھ افراد ہر روز پشکرم کے لیے بذریعہ ٹرین روانہ ہوتے ہیں جب کہ اہم دنوں میں یہ تعداد پانچ لاکھ تک جاسکتی ہے ۔۔
تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( راست ) : تلنگانہ پنشنرس سنٹرل اسوسی ایشن کا ماہانہ اجلاس زیر صدارت جناب غلام محمد صدر اسوسی ایشن 4 جون کو 10-30 بجے دن بمقام اردو گھر مغل پورہ منعقد ہوگا ۔جس میں وظیفہ یابوں کے حل طلب مطالبات کے سلسلے میں گفتگو ہوگی ۔۔