کرشنا پانی کی تقسیم کے سلسلہ میں اے پی ۔ تلنگانہ اجلاس کا انعقاد

نئی دہلی 18 جون ( پی ٹی آئی ) مرکز نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں کرشنا کے پانی کی تقسیم کو قطعیت اور کرشنا ریور مینجمنٹ بورڈ کے دائر کار کے سلسلہ میں آج اہم اجلاس طلب کیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ریاستوں کے عہدیداروں نے مختلف پراجکٹس کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ایک عہدیدار نے جو اجلاس میں شریک تھے بتایا کہ ہم نے دونوں ریاستوں کے مابین کرشنا کے پانی کی تقسیم کے بارے میں بات کی ۔ انہوں نے بتایا کہ کرشنا واٹر ڈسپیوٹ ٹریبونل I ایوارڈ کے سلسلہ میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس کے تحت آندھرا پردیش کو 811 ٹی ایم سی پانی مختص کیا گیا ہے ۔