کرشنا ندی سے انجینئرنگ کے 4 طلبہ کی نعشیں برآمد

امراوتی ۔ 24؍ جون ( پی ٹی آئی) دریائے کرشنا کے قریب سیر و تفریح کے دوران غرقاب چار انجینئرنگ طلبہ کی نعشیں آج نکالی گئیں ۔ آندھراپردیش اسٹیٹ ایمرجنسی سنٹر نے کہاکہ بحریہ ‘ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کے اہلکاروں نے نعشوں کی تلاش میں مدد کی ۔ گوداوری اور کرشنا ندیوں کے ملنے کے مقام پوتوا سنگم پر کل شام یہ لڑکے بہہ گئے تھے ۔ یہ چاروں لڑکے ضلع کرشنا کے کانچی کاچرلہ میں واقع ایک خانگی انجنیئرنگ کالج میں سال دوم کے طالب علم تھے ۔ جن کی شناخت چیتنیہ ریڈی ‘ سریناتھ این ‘راجکمارپلا اور پروین کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ انجنیئرنگ کے پانچ تفریح کے لئے پوترا سنگم آئے تھے کہ ایک طالب علم پھسل کر گر گیا جس کو بچانے کیلئے تین نے چھلانگ لگائی اور خود بھی بہہ گئے اور صرف دو منٹ میں یہ سب کچھ ہوگیا ۔