کرسمس کے موقع پر گورنر اور چیف منسٹر کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر (پی ٹی آئی) آندھراپردیش اور تلنگانہ کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے کرسمس کے موقع پر دونوں ریاستوں کے عوام اور بالخصوص عیسائی برادری کے ارکان کو مبارکباد دی ہے ۔ گورنر نرسمہن نے اپنے سرکاری پیغام مبارکباد میں کہا کہ کرسمس دراصل یسوع مسیح کی یاد کے پر مسرت موقع پر ہے ۔ نیز یہ اخوت محبت ‘ صبر و برداشت اور ہمدردی کے رشتوں اور عہد کی تجدید کا موقع ہے جس کا یسوع مسیح نے ساری دنیا کو درس دیا تھا ۔ یسوع مسیح کی زندگی ہمیں اپنی زندگیوں کو نیکی اور سچائی کے ساتھ گذارنے کی تلقین کرتی ہے ۔ اس موقع پر میں بھی ہماری دنیا میں امن و ہم آہنگی کے لئے کی جانے والی دعاوں میں بھی اپنے عیسائی بھائیوں او ر بہنوں کے ساتھ شامل ہوں ۔ تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندرشیکھرراؤ نے بھی اپنی ریاست کے عوام کو کرسمس کی مبارکباد دی ہے ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں ان کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ لارڈ یسوع کی محبت اور صلہ رحمی جو انسانوں میں خوشیاں لاتی ہے اس کو عوام کے لئے ایک مثالی نمونہ کے طور پر اختیار کیا جانا چاہئ