کرسمس کا تہوار جوش و خروش کیساتھ منایا گیا

تھرواننتاپورم 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عیسائیوں کا سب سے بڑا تہوار ہندوستان کے طول و عرض میں اقلیتی برادری نے آج جوش و خروش سے منایا۔ عیسائیوں نے مقامی گرجا گھروں کو جاکر دعائیہ اجتماعات اور عبادات میں حصہ لیا۔ شمال میں کشمیر سے، جنوب میں کیرالا اور ٹاملناڈو تک اور مشرق میں کولکاتا سے مغرب میں ممبئی تک بے شمار چرچوں میں اِس موقع پر خصوصی اجتماعات منعقد کئے گئے۔ کیرالا میں اتنا فرق رہا کہ وہاں حالیہ طوفان اوکھی کی تباہی کے پیش نظر کرسمس کا بہت بڑے پیمانے پر جشن نہیں منایا گیا۔ ریاست بھر میں سینئر پادریوں کی قیادت میں خصوصی جلوس نکالے گئے اور گرجا گھروں میں کرسمس کے پیامات کا اظہار کیا گیا۔ کیرالا میں گزشتہ ماہ کے طوفان میں 59 مچھیرے سمندر میں پھنس گئے تھے جنھیں بڑی مشکلوں سے زندہ بچالیا گیا۔ ملک کی تمام ریاستوں میں گرنروں اور چیف منسٹروں نے کرسمس کے موقع پر پیامات مبارکباد جاری کئے اور اقلیتی برادری کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔