کرسمس ڈنر تیار کرنا میرے بس کی بات نہیں : انجلینا

لندن ۔ 22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سوپر اسٹار انجلینا جولی کرسمس کے موقع پر اپنے شوہر اداکار براڈپٹ سے ہی ڈنر تیار کرنے کو کہتی ہیں کیونکہ ڈنر تیار کرنے کیلئے جس صبروتحمل کی ضرورت ہے وہ انجلینا جولی کے پاس نہیں ہے۔ 39 سالہ 6 بچوں کی ماں انجلینا کہتی ہیں کہ ڈنر اہم ہوتا ہے لہٰذا اس کی تیاری کو بھی اہمیت دی جانی چاہئے لیکن کیا کیا جائے وہ اس جانب زائد توجہ نہیں دے پاتیں۔ ’’گڈ مارننگ برٹین‘‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خود ان کے گھر میں بھی کوئی یہ نہیں چاہتا کہ وہ ڈنر تیار کریں کیونکہ ان کے پاس صبروتحمل کا فقدان ہے۔ کبھی کبھی میں شروعات کرتی ہوں لیکن جانے درمیان میں کیا ہوجاتا ہے کہ ان کا موڈ بدل جاتا ہے اور وہ یا تو کوئی کتاب پڑھنے لگتی ہیں یا پھر بچوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتی ہیں۔ البتہ براڈپٹ اس معاملہ میں ڈسپلن کے پابند ہیں اور پکوان بڑے منظم انداز میں کرتے ہیں۔