بگ بازار کے تمام اسٹورس پر 22 تا 25 دسمبر پبلک ہالیڈے سیل
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : فیوچر گروپ کے ہائیپر مارکٹ چین ، بگ بازار کی جانب سے کرسمس تقاریب کے سلسلہ میں بگ بازار امیر پیٹ اسٹور پر ایک بڑا پلم کیک تیار کیا گیا ۔ اس بڑے کیک کو بہترین شیفس کی ایک ٹیم کی جانب سے احتیاط کے ساتھ تیار کیا گیا ۔ اس کیک کو مشہور فلم اسٹارس کی جانب سے Unveil کیا گیا ۔ اس کے بعد بگ بازار کی جانب سے کرسمس تقاریب کے سلسلہ میں 22 تا 25 دسمبر پبلک ہالیڈے سیل کیا جارہا ہے جو ملک بھر میں زائد از 240 بگ بازار اسٹورس پر کیا جارہا ہے ۔ اس سال یہ سیل بہت یادگار ہوگا کیوں کہ پہلی مرتبہ خریداری سے قبل ہی بگ بازار کی جانب سے تمام کسٹمرس کو 101 روپئے کے اسپیشل کریڈٹ کی پیشکش کی جائے گی جسے پبلک ہالیڈے سیل کے دوران استعمال کیا جاسکتا ہے ۔۔