کرد علاقہ میں پانچ باغی ہلاک‘ایران کا ادعا

تہران ۔26جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ایران کے اعلیٰ سطحی پاسداران انقلاب نے کہا کہ اس نے سرحد کے قریب جو عراقی کردستان سے متصل ہے حالیہ جھڑپوں میں پانچ مسلح باغیوں کو ہلاک کردیا ۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کی اطلاع کے بموجب پاسدارانہ انقلاب کے ایک بیان میں جو ہفتہ کی رات دیر گئے سرکاری خبر رساں ادارہ ’’ ارنا‘‘ نے جاری کیا تھا ‘ کہا گیا ہے کہ پانچ مسلح باغی جن کا تعلق مخالف انقلابی گروپس سے تھا جمعہ کی رات فائرنگ کے تبادلہ میں ہلاک کردیئے گئے ۔ باغی گروپ کے نام کا انکشاف نہیں کیا گیا ‘ تاہم علحدگی پسند کُرد اداروں کی تعداد کے ذریعہ جو اس علاقہ میں سرگرم ہیں اس کا اندازہ ہوسکتا ہے ۔ شمال مغربی ایران میں ایک طویل عرصہ تک جو گذشتہ سال یا اس سے بھی پہلے سے جاری ہے ‘ پُرامن وقفہ کے بعد دوبارہ تازہ جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ہے ۔ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ 16جون وک اسی طرح کی جھڑپوں میں 12سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے ۔تین ایرانی طلبہ بھی جو شہر اوشواویا میں ہلاک ہوگئے تھے ۔ اس کے بعد اطلاع ملی کہ پانچ کرد باغی اس علاقہ میں چند دن قبل ہلاک کردیئے گئے ۔