کرد باغیوں سے روابط 9 مشتبہ افراد گرفتار

انقرہ ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق پولیس نے ایسے 90 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جن کے بارے میں کہا جارہا ہیکہ ان کے ممنوعہ کرد باغیوں سے روابط ہیں۔ ترکی کے 9 صوبہ جات پر بیک وقت دھاوا کرنے کے بعد 9 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی۔ وزارت کا کہنا ہیکہ یہ آپریشن دراصل ممنوعہ کردستان ورکرس پارٹی کے مستقبل کی سرگرمیوں پر روک لگانے کیلئے انجام دیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دستاویزات اور ڈیجیٹل ڈیٹا بھی ضبط کیا ہے جبکہ آپریشن ابھی پوری طرح مکمل نہیں ہوا ہے۔ اب تک وزارت داخلہ نے گرفتار شدہ افراد کی کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی ہے۔ یاد رہیکہ کردستان ورکرس پارٹی نے ملک میں گذشتہ 30 سالوں سے شورش پھیلا رکھی ہے جس کے جنوب جنوب مشرقی خطہ میں زیادہ اثرات پائے گئے ہیں۔