استنبول۔یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) 3ترکی فوجی ہلاک اور دیگر 14زخمی ہوگئے ۔ جب ترک غالب آبادی والے جنوب مشرقی ترکی میں عسکریت پسندوں نے فوج پر حملہ کیا ۔ سمجھا جاتا ہے کہ یہ عسکریت پسند ممنوعہ کردستان ورکرس پارٹی ( پی کے کے ) کے ارکان تھے ۔ فوج کے بموجب حملہ ضلع حسیبین صوبہ مردین میں ہوا جہاں فوج فوجی کارروائی پی کے کے ‘ کے خلاف کرفیو نافذ کر کے کررہی تھی ۔ خبررساں ادارہ دوغان نے کہا کہ پی کے کے نے فوج کے انسداد بم اسکواڈ پر راکٹوں سے حملہ کیا ۔