کردوں پر عربوں و ترکمانوں کی نسل کشی کا الزام مسترد

بیروت۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) شام کے 12 سے زیادہ باغی عسکریت پسند گروپس نے آج کرد نیم فوجی جنگجوؤں پر نسل کشی کا الزام عائد کیا اور کہا کہ شمالی شام میں عربوں اور ترکمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ ہزاروں پناہ گزین ترکی فرار ہوچکے ہیں جبکہ گذشتہ دو ہفتوں میں کردوں اور دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ کردوں نے باغیوں کے اس الزام کی پرزور تردید کی ہیکہ وہ شام میں عربوں اور ترکمانوں کی نسل کشی کررہے ہیں۔