کراچی ‘ مسجد کے باہر دھماکہ میں 2 افراد ہلاک

کراچی 20 مارچ ( سیاست ڈآٹ کام ) پاکستان کے شہر کراچی میں ایک مسجد کے باہر نماز جمعہ کے موقع پر ایک موٹر سیکل میں رکھے گئے بم کے دھماکہ میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 20 دوسرے مصلی زخمی ہوئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ پاکستانی شہر کراچی میں مسجد کے باہر یہ تازہ ترین حملہ ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ بم داؤدی بوہرہ فرقہ کی مسجد صالح کے باب الداخلہ کے باہر پھٹ پڑا جبکہ لوگ نماز جمعہ کے بعد مسجد سے باہر آ رہے تھے ۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کراچی میں بوہرہ فرقہ کی مسجد کے باہر بم دھاکہ کیا گیا ہے ۔ سیول ہاسپٹل میں ایک ڈاکٹرس نے بتایا کہ یہاں دو افراد زخمو ں سے جانبر نہ ہوسکے ۔ یہاں زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے ۔ شہر کے اس مصروف ترین تجارتی علاقہ میں اس دھماکہ کے بعد خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی ۔ حالیہ وقتوں میں پیش آنے والا اپنی نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے ۔ یہاں دھماکہ کی وجہ سے تجارتی سرگرمیاں متاثر رہیں ۔