کراچی ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے تجارتی دارالحکومت کراچی میں 3 پولیس ملازمین تشدد کے مختلف واقعات میں ہلاک ہوگئے، جس سے رواں سال شہر میں قتل کئے جانے والے پولیس والوں کی تعداد 114 ہوگئی ہے۔ دو کانسٹیبلس اور ایک سب انسپکٹر کو چہارشنبہ کی رات شہر میں مختلف واقعات میں گولی مار دی گئی ، جس سے کراچی میں موجودہ حالات میں پولیس والوں کو درپیش جوکھم کا اندازہ ہوتا ہے۔