کراچی 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 12 افراد بشمول 4 خاتون اور دو بچے ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے جبکہ ایک گروہی قائد کے بھائی کے کراچی میں قتل کے بعد حریف گروہوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ غفار ذکری کے بھائی شیراز ذکری گروہی جنگوں کی کلیدی شخصیت تھے۔ اُنھیں پولیس اور رینجرس کے عملہ کی مشترکہ کارروائی کے دوران کراچی کے علاقہ لیاری میں قتل کردیا گیا۔ اِس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی اور لیاری کے جھاٹپار بازار میں خودکار ہتھیاروں اور دستی بموں کے ساتھ مسلح جھڑپیں ہوئیں، جن میں کم از کم 12 افراد بشمول 5 خواتین اور 2 بچے دستی بموں کے حملوں میں ہلاک اور دیگر 30 زخمی ہوگئے۔ علاقہ میں بازار بند ہوگیا اور لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے۔