کراچی میں امریکی شہری پر حملے کی تحقیقات جاری : میری ہاف

واشنگٹن ۔ 17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں امریکی شہری پر حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے کے حکام سے رابطے میں ہیں اور حملے کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور کراچی کی پولیس حملے کی تحقیقات کررہی ہے۔ میری ہاف نے وزیراعظم نوازشریف اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان ہوئی بات چیت کی بھی تفصیل بتائی ہے اور کہا ہے کہ دونوں رہنماوں نے یمن کی صورتحال پر بات چیت کی۔ یمن میں فوج بھیجنا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے۔ جان کیری کی وزیراعظم سے بات چیت میں ذکی الرحمن لکھوی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا تھا۔