کراچی میں اعتدال پسند مذہبی اسکالر کو گولی ماردی گئی

کراچی ۔ 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک اعتدال پسند مذہبی اسکالر اور یونیورسٹی آف کراچی میں علوم اسلامی کے پروفیسر کو آج نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ڈاکٹر شکیل عوج (54 سال) کو کراچی کے گلشن اقبال ٹاؤن میں مسجد بیت المکرم کے قریب ان کی گردن وار سینے میں 3 مرتبہ گولی ماری گئی جبکہ وہ ایران میں قونصل خانہ کو جارہے تھے جہاں انہیں بطور اعزازی مہمان مدعو کیا گیا تھا۔