کراچی میںحادثہ ، 13 افراد ہلاک

اسلام آباد۔ 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کراچی جانے والی ایک تیز رفتار بس کی سامنے سے آنے والے ٹرک سے ہوئی زبردست ٹکر میں 13 افراد بشمول خواتین ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 15 بتائی گئی ہے۔ یہ حادثہ پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ میں رونما ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ایک مسافر بس اسلام آباد سے کراچی جارہی تھی تاہم خیرپور ڈسٹرکٹ میں بس سامنے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بچاؤ ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور نعشوں کو بس سے نکالا گیا۔