نئی دہلی 9 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے کراچی ایر پورٹ پر دہشت گرد حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے دہشت گردی کے خطرات کا اندازہ ہوتا ہے ۔ وزارت امور خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ اس مسئلہ سے موثر اور فوری طور پر نمٹنے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان اس حملہ کی سختی سے مذمت کرتا ہے اور اس کا یہ احساس ہے کہ دہشت گردی سے معاشی ترقی بری طرح متاثر ہوگی۔