کجریوال کیخلاف قابل ضمانت وارنٹ

امیٹھی۔ 20 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کیخلاف یہاں کی ایک عدالت نے گزشتہ سال کے لوک سبھا چناؤ کیلئے مہم کے دوران اُن کے مبینہ ہتک آمیز ریمارکس پر آج قابل ضمانت وارنٹ جاری کیا ۔ یہ وارنٹ ضلع امیٹھی میں مسافر خانہ کی سیول کورٹ نے جاری کرتے ہوئے کجریوال سے 8 اگسٹ کو حاضر عدالت ہونے کی ہدایت دی ہے ۔