نئی دہلی ، 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج چیف منسٹر اروند کجریوال اور اُن کے نائب منیش سیسوڈیا کے خلاف ہتک عزت کی فوجداری شکایت میں الزامات وضع کرنے کیلئے 23 اگسٹ کی تاریخ مقرر کی ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ پرانجل انیجا جو آج الزامات وضع کرنے والے تھے، رخصت پر ہیں۔ عدالت نے قبل ازیں دو عام آدمی پارٹی قائدین اور یوگیندر یادو کو آج اپنے روبرو حاضر ہونے ہدایت دی تھی۔ کجریوال اور سیسوڈیا نے اس بنیاد پر استثنا مانگا کہ انھیں دہلی اسمبلی کے آج شروع ہورہے چار روزہ مانسون سیشن میں شرکت کرنا ہے۔ لیکن یوگیندر عدالت میں موجود تھے۔
سماجی اداروں کی لکثرری کاروں کو
ٹیکس راحت کاکوئی فائدہ نہیں
پاناجی۔/8اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام )
کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل نے اپنی رپورٹ میں نشاندہی کی ہے کہ اعلیٰ نوعیت کی لکثرری کاریں جو سماجی شعبہ میں سرگرم اداروں کی ملکیت ہوں انہیں روڈ ٹیکس سے استثنیٰ کا فائدہ حاصل ہے کیونکہ اس ضمن میں کوئی واضح رہنمایانہ خطوط موجود نہیں ہیں۔ موٹر وہیکل ٹیکس کے قوانین میں بعض خیراتی، ثقافتی، بہبودی یا انسانیت دوست اداروں کیلئے ٹیکس کی ادائیگی سے چھوٹ فراہم کی ہے۔ حکومت نے کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا جس میں قوانین کے تحت اس طرح کی چھوٹ کی اجازت دینے کیلئے اہل اداروں کی فہرست موجود ہو۔