واشنگٹن ۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کجریوال نیویارک کی باوقار کولمبیا یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس سے اتوار کو خطاب کریں گے، امریکہ میں ان کے حامیوں نے یہ بات بتائی۔ پارٹی کے شکاگو سے تعلق رکھنے والے والینٹرس منیش رائے زادہ نے کہا کہ کجریوال نیویارک میں 24 گھنٹے سے کم قیام کریں گے، جس کے دوران وہ 7 ڈسمبر کو کولمبیا یونیورسٹی میں اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیرس کے طلباء و طالبات سے گفتگو کریں گے۔ دہلی اسمبلی انتخابات کے تناظر میں کجریوال کے مصروف شیڈول کے سبب وہ امریکہ کا اس ملک میں ان کے حامیوں کی درخواست پر مختصر دورہ کررہے ہیں۔ بصورت دیگر ان سے امریکہ و برطانیہ میں تفصیلی دورہ کا مطالبہ ہے۔