نئی دہلی، 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پیر کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی مرکزی حکومت کی سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا دن بہ دن دارالحکومت میں قانون و انتظام کی حالت بدتر ہو تی جا رہی ہے ۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ہندوستان کے قومی دارالحکومت میں لاء اینڈ آرڈر کی حالت ہر روز خراب ہو رہی ہے ۔بی جے پی پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔ پولیس اسٹیشن میں ایک 17 سالہ لڑکی کی موت اور ایئر ہوسٹیس کی اپنے گھر میں خود کشی کے واقعات پر مسٹر کیجریوال نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت کے خلاف یہ تبصرہ کیا۔عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دے دیا جائے تو اسے جرائم سے پاک بنا دیا جائے گا۔