عآپ -گورنرتنازعہ حل کرنے مرکز سے نریش اگراول کا مطالبہ ‘گورنر کو عوامی خدمات سے متعلق لوگوں کی آواز سُنّی چاہیئے:کجریوال
نئی دہلی ،28دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال اور لیفٹننٹ گورنر انل بیجل کے درمیان اختیارات کے ٹکراؤ کا معاملہ آج راجیہ سبھا میں اٹھا جس پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے مرکزی حکومت کو اسے حل کرنے کامشورہ دیا۔تجاوزات اور غیر قانونی تعمیر ات کے لئے تعزیری کارروائی سے دہلی کو تحفظ فراہم کرنے سے متعلق قومی دارالحکومت خطہ دہلی قانون (ذیلی قانون) دوسرا (ترمیمی) بل 2017 پر بحث کے دوران سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال، ترنمول کانگریس کے ندیم الحق اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے ڈی راجا نے وزیر اعلی اور لیفٹننٹ گورنر کے درمیان تنازع کا ذکر کیااور اس کو حل کرنے پر زور دیا۔ جس پر مسٹر کورین نے کہا کہ مرکزی حکومت کو لیفٹننٹ گورنر اور وزیر اعلی کے درمیان تصادم کو سلجھانا چاہئے ۔شہری ترقی اور غربت کے خاتمے کے وزیر ہردیپ پوری نے کہا کہ وہ لیفٹننٹ گورنر اور وزیر اعلی کو ایک ساتھ دوپہر کے کھانے پر بلا کر اس سلسلے میں بات چیت کریں گے اور تنازعہ کو حل کرنے کی کوشش کریں گے ۔
اس سے پہلے مسٹر اگروال نے کہا کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی کا الزام ہے کہ لیفٹننٹ گورنر ایک منتخب وزیر اعلی کے ساتھ چپراسی کی طرح برتاؤ کرتے ہیں۔ ایس پی رکن نے اس طرح کے تنازع کو ختم کرنے کے لئے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ۔مسٹر راجا نے کہا کہ دہلی اور پڈوچیري میں لیفٹننٹ گورنر اور وزیر اعلی کے درمیان اکثر اختیارات کے سلسلے میں تنازعہ ہوتا ہے ۔دریں اثناء دہلی میں عوامی خدمات لوگوں کے گھر تک پہنچانے سے متعلق تجویز کو لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کے ذریعہ ازسرنوغورکرنے کے لئے واپس کئے جانے پر وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دکھ ظاہرکرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرکے ایک ترقی پسندانہ قدم پر روک لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔دہلی حکومت کی اس تجویز کو مسٹر بیجل نے سکیورٹی سے متعلق کچھ تشویش اور تجویز کے ساتھ از سرنو غورکرنے کے لئے واپس کردیا ہے ۔نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بھی اس تجویز کو واپس کئے جانے پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرپر نکتہ چینی کی تھی ۔مسٹرکیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا کہ ،مجھے یہ سن کر انتہائی دکھ ہواہے کہ ایسے ترقی پسندانہ قدم کو روکا جارہا ہے ۔انہوںنے لیفٹیننٹ گورنرسے تجویز کو منظوری دینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی آواز سنی جانی چاہئے ۔اس معاملہ میں لیفٹیننٹ گورنر کی تجویز پر مسٹر کیجریوال نے لکھا”ڈیجیٹلائزیشن کے باوجود لوگ کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ڈیجیٹلائزیشن کے بعد گھرتک خدمات دستیاب کرانا معقول قدم ہے ۔