حیدرآباد19اگست(سیاست نیوز) تلنگانہ کے بھدرادری کتہ گوڑم ضلع کے پالونچہ منڈل میں واقع کنرسانی پروجیکٹ کے پانچ دروازے کھول دیئے گئے ۔بالائی حصوں میں شدید بارش کے سبب اس پروجیکٹ کی آبی سطح میں اضافہ ہوا جس کے بعد اس کے پانچ دروازے کھولتے ہوئے 30,000کیوزک پانی کو چھوڑ اگیا۔حکام نے مقامی عوام کو اس ذخیرہ آب سے دُور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ قریبی ذخائر میں ماہی گیری روک دی گئی ہے۔