کتنی چربی Fatصحت کیلئے فائدہ مند؟

فیٹ یا چکنائی انسانی غذا کا ایک اہم جزو ہے لیکن زیادہ تر افراد ضروری مقدار سے زیادہ فیٹ کھاتے ہیں ۔ خاص طور پر سیچوریٹڈ فیٹس یا حل نہ ہونے والی مضر صحت چکنائی سے کولیسٹرول بڑھ جاتا ہے اور یہ دل میں شریانوں کو بند کرسکتی ہے ۔ خون میں بہت زیادہ کولیسٹرول دل کی بیماری کا سبب بن سکتا ہے ۔ سب کو صحت مند غذا کیلئے فیٹس کھانا بہت ضروری ہے ۔
اچھے فیٹس میں اومیگا 3 ، فیٹی ایسیڈز اور اومیگا 6 ہوتے ہیں ۔ اومیگا 3 فیٹی ایسیڈ مچھلی کے تیل میں ہوتے ہیں اور اومیگا 6 فیٹس زیتون ، گری ، بیج اور کئی سبزیوں میں ہوتے ہیں۔ یہ فیٹس ہماری شریانوں کو تندرست رکھتے ہیں اور مفید کولیسٹرول ایچ ڈی ایل ( ہائی ڈینسٹی لیوپورٹین ) کے خون میں تناسب کو بڑھاتے ہیں ۔ بڑے فیٹس سچوریٹیڈ فیٹس ہوتے ہیں ۔ یہ وہ سخت فیٹ ہوتے ہیں جو کہ جانوروں سے لیح گئی اشیاء یعنی سرخ گوشت ، مکھن اور پورے فیٹ والی پنیر میں ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ بڑے فیٹس مارجرین بسکٹ ، کیک اور پانئیر میں بھی ہوتے ہیں ۔ کیونکہ انہیں ایک کیمیائی عمل کے ذریعہ سخت کیا گیا ہوتا ہے ۔ یہ خون میں مضر فیٹس یعنی ایل ڈی ایل ( لو ڈینسٹی لیپوپروٹین ) کولیسٹرول بڑھاتے ہیں ۔ بالغ مرد اور عورت میں گیارہ فیصد سے زیادہ توانائی سچوریٹیڈ فیٹس سے نہیں آنی چاہئے ۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک دن میں ایک عام مرد کو 30 گرام سے زیادہ اور ایک عام عورت کو 20 گرام سے زیادہ سیچوریٹیڈ فیٹ نہیں کھانا چاہئے ۔ اسی طرح پانچ سے دس سال کے بچوں کو ایک دن میں 20 گرام سے زیادہ سیچوریٹیڈ فیٹ نہیں کھانا چاہئے ۔
٭٭٭٭٭