حیدرآباد ۔ 28 مارچ (راست) ہدیٰ پبلیکیشنز حیدرآباد کی جانب سے ایک اہم کتاب ’’جامعہ نظامیہ کے علماء و محققین اور شعراء کی علمی و ادبی خدمات کے عنوان سے شائع کی گئی ہے۔ (مصنف ڈاکٹر سہیل احمد ندوی) چھ ابواب پر مشتمل اس کتاب میں جامعہ نظامیہ کا تعارف، 125 سالہ جشن تاسیس شیخ الاسلام شخصیت، فکروفن، شیخ الاسلام بحیثیت مفسر : محدث، داعی، صوفی، شاعر اور وزیر، مولانا انواراللہ فاروقی کے علمی، دینی، سماجی، معاشرتی و اصلاحی کارنامے، ان کا اسلوب بیان اور تعمیری تنقید و ادب، مولانا کے اساتذہ و شاگرد اس کے علاوہ جامعہ نظامیہ کے علماء و محققین، مولانا سید رشید پاشاہ قادری، مولانا سید طاہر رضوی، مولانا مفتی خلیل احمد، مولانا مفتی عظیم الدین، پروفیسر محمد سلطان محی الدین، مولانا سید خورشدی علی مظہر، مولانا مفتی ابراہیم خلیل الہاشمی، پروفیسر سید عطا اللہ حسینی، مولانا قاری محمد عبداللہ قریشی ازہری، مولانا ڈاکٹر عبدالمجید نظامی، مولانا عبداللہ قرموشی، مفتی صادق محی الدین، ڈاکٹر سید بدیع الدین صابری، ڈاکٹر سید جہانگیر کے علاوہ جامعہ نظامیہ کے 25 شعراء کرام کے حالات و کارنامے قلمبند کئے گئے ہیں۔ اس کتاب کی رسم اجراء جامعہ نظامیہ کے تین روزہ صدی تقاریب کے دوران عمل میں آئی۔ شائقین یہ کتاب ہدی بک ڈسٹری بیوٹرس پرانی حویلی حیدرآباد (Ph: 24514892) سے حاصل کرسکتے ہیں۔