کتابوں کی حفاظت کرو !!

ارسل یہ کیا کر رہے ہو ؟ اس کی امی ایک دم اس کے کمرے میں داخل ہوئیں تو دیکھا ارسل کاپیوں کے صفحے پھاڑ پھاڑ کر ان سے مختلف چیزیں بنارہا تھا ۔ کچھ نہیں امی ارسل نے ایک دم سب چیزیں چھپادیں ۔ کتنی بری بات ہے ایک تو آپ نے اپنی کاپیوں کے صفحے پھاڑ دیئے ہیں اور اب آپ اسے چھپا کر جھوٹ بول رہے ہو ، دکھاؤ مجھے یہ کیا بنایاہے ۔ ارسل نے ڈرتے ہوئے تمام چیزیں اپنی امی کو دکھادیں ۔ کسی صفحے کا اس نے جہاز بنایا ہوا تھا اور کسی کا پنکھا ۔ کئی صفحوں پر تو بہت ہی عجیب چیزیں بنی ہوئی تھیں ۔
ارسل ! میں نے آپ کو کتنی بار سمجھایا ہے کہ اپنی کاپیوں کے صفحے پھاڑا نہیں کرو۔ ہمت کرکے ارسل اپنی امی سے بولا ۔ آپ کو پتا ہے نہ کہ مجھے نئی نئی چیزیں بنانے کا شوق ہے ۔ میرا دل کرتا ہے ویسا جہاز بناؤں جیسا آسمانوں پر اڑتا ہے نئی نئی چیزوں کو تخلیق کروں بہت بڑی بڑی عمارتوں کے خاکے تیار کروں اور پھر میری تخلیق کی ہوئی ہر چیز بہت مشہور ہوجائے ۔ اس لئے میں یہ سب چیزیں بناتا ہوں ۔ یہ تو ٹھیک ہے ارسل لیکن آپٖجو کر رہے ہو وہ غلط ہے ۔ تمہیں اس کیلئے بہت انتظار کرنا پڑے گا ۔ جو بچے اپنی چیزوں کی حفاظت نہیں کرتے وہ زندگی میں کوئی بھی اعلی مقام حاصل نہیں کرسکتے ۔ وہ وقت جلد ہی آئے گا جب تم اپنے خیالات کو عملی جامہ پہناؤ گے لیکن آئندہ سے مجھے آپ کی کتابوں یا کاپیوں کے صفحے پھٹے ہوئے نہ ملیں ۔ میں وعدہ کرتا ہوں آئندہ آپ کو مجھ  سے کوئی شکایت نہیں ہوگی ۔ میں اپنا بیگ بالکل صاف رکھوں گا ۔ خاص طور پر اپنی کتابوں اور کاپیوں کو بہت صاف رکھوں گا ۔ تبھی تو میں ایک کامیاب انجینئیر بنوں گا ۔ بالکل اب آپ اپنی کاپیوں کو ٹھیک کرنا شروع کردیں ۔ امی نے مسکراکر ارسل کو گلے لگالیا اور دونوں مسکرانے لگے ۔

سیب کھانے سے چہرے کی تازگی برقرار رہتی ہے
جدید طبقی تحقیق کے مطابق ہر روز سیب کے جوس کا ایک گلاس بچوں کو دمہ کی بیماری سے بچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے جبکہ بڑے افراد روزانہ سیب کھانے سے دمہ کی بیماری سے افاقہ حاصل کرسکتے ہیں ۔ سیب کے اندر ایک خاص جز پایا جاتا ہے جو پھیھڑوں سے بالغم خارج کرنے سانس کی نالیوں کو کھولنے اور سانس لینے کی قوت کو