سنت کبیر نگر ۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام)وزیراعظم نریندر مودی کی آمد پر تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے چیف منسٹر یو پی یوگی ادتیہ ناتھ سنت کبیر نگر پہنچے۔ اس دوران ان کے ٹوپی پہننے سے انکار کرنے کو لیکر سیاسی بازار گرم ہے۔ تاہم مزار کے متولی اس کو کچھ خاص اہمیت نہیں دے رہے ہیں۔ دراصل چیف منسٹر یوگی سنت کبیر داس کی زار پر گئے۔ یہاں مزار پر پہنچے چیف منسٹر سے مزار کے متولی نے ٹوپی لگانے کی گزارش کی۔ اس دوران یوگی نے اسے منع کردیا حالانکہ انہوں نے ٹوپی ہاتھ میں لی لیکن کچھ دیر بعد اسے متولی کو واپس کردی۔ ادھر یوگی کے ٹوپی نہیں پہننے پر بیان بازی شروع ہوگئی۔ تاہم متولی کا کہنا ہیکہ چیف منسٹر مزار پر آئے اور ماتھا ٹیکا ۔