کبیر بیدی کی ناتی عالیہ کا اب فلموں میں داخلہ

مشہور اداکار کبیر بیدی اور ان کی پہلی پتنی پروتیما بیدی کی بیٹی پوجابیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا اپنی ماں کے ساتھ کئی سوپ اوپیرا کا حصہ رہ چکی ہیں۔ ماں ایکسچینج میں عالیہ نے یادگار کردار نبھایا تھا۔ عالیہ فرنیچر والا کی پیدائش پوجا بیدی اور فرحان ابراہیم کی بیٹی کے روپ میں 28 فروری 1997 کو ہوئی۔ پوجا بیدی اور فرحان ابراہیم کے درمیان 2003 میں طلاق ہوگیا اس کے بعد پوجابیدی نے دونوں بچوں کو پال پوس کر بڑا کیا۔ بے حد خوبصورت اور گلیمرس عالیہ اپنی ماں کو اپنا آئیڈیل مانتی ہیں۔ عالیہ فرنیچر والا حال ہی میں نیویارک یونیورسٹی سے ایک سال کا فلم ڈائرکشن کورس اور نیویارک فلم اکیڈیمی سے ایک سال کا ایکٹنگ کورس کرنے کے بعد ہندوستان واپس ہوئی ہیں۔ ممبئی میں ڈانس اور سنگنگ سیکھا ہے۔ اس طرح پوری تیاری کے ساتھ وہ فلموں میں داخلہ لے رہی ہیں۔