کا گریٹنگ کارڈ ورکشاپ کا انعقاد ADP

حیدرآباد۔ 14 ستمبر (پریس نوٹ) اے ڈی پی پرائیویٹ لمیٹیڈ کی جانب سے آج ADP کے اسوسی ایٹس اور ان کے ارکان خاندان کیلئے گریٹنگ کارڈس کی ڈیزائننگ پر ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ اے ڈی پی انڈیا کی جانب سے 2008ء سے مسلسل اس گریٹنگ کارڈ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اس سال یہ ورکشاپ اے ڈی پی انڈیا کے کیمپس واقع حیدرآباد اور پونے میں بیک وقت منعقد کیا گیا۔ اس ایونٹ میں دونوں مقامات پر تقریباً 750 اسوسی ایٹس اور ان کے ارکان خاندان نے حصہ لیا۔ اس ورکشاپ پر تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر شکتی ساگر مینیجنگ ڈائریکٹر اے ڈی پی پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کہا کہ ہر سال ہم اس ورکشاپ کا انعقاد عمل میں لاتے ہیں تاکہ ہمارے اسوسی ایٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے اور ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ یہ تخلیقی ذہن اختراع کرنے اور کمپنی کو آگے لے جانے میں اہم رول ادا کریں گے۔ ورکشاپ کے دوران سینکڑوں طلباء و طالبات اور سرپرستوں نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور مختلف کارڈس کے نمونے پیش کئے جو ان کے تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ ثابت ہوا۔