شہر میں سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم کی تنصیب کے لیے کمپنی کا اقدام
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : کنزیومر فینانشیل سروسیس کی کمپنی ، Synchrony Financial کی جانب سے پبلک سیفٹی ، سیکوریٹی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کمیونٹی سی سی ٹی وی سرویلنس سسٹم کی تنصیب کے لیے حیدرآباد سٹی پولیس کو 50 لاکھ روپئے کا عطیہ دیا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں کمپنی نے کمشنر پولیس حیدرآباد کے دفتر کے ساتھ ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کیے تاکہ حیدرآباد میں چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن اور فلک نما پولیس اسٹیشن میں کمیونٹی کلوزڈ سرکٹ ٹیلی ویژن ( سی سی ٹی وی ) سرویلنس سسٹم کی تنصیب کے لیے 50 لاکھ روپئے کی رقم خرچ کی جائے ۔ اس یادداشت مفاہمت پر کمشنر پولیس حیدرآباد ایم مہندر ریڈی اور مسٹر کے گراثیم ، ای وی پی اینڈ چیف آپریٹنگ آفیسر Synchrony فینانشیل نے دستخط کیے ۔۔