کا آج سے 54 اضلاع میں آغازDBTL

حیدرآباد ۔ 14 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ایل پی جی کے ایک ماڈیفائیڈ ڈائرکٹ بنیفٹ ٹرانسفر کا 15 نومبر سے 54 اضلاع کے لیے آغاز کیا جائے گا اور ملک کے باقی مقامات کے لیے یکم جنوری 2015 سے ۔ ماضی میں اس اسکیم کے تحت صارفین جنہوں نے ان کے بینک اکاونٹس میں سبسیڈی رقم وصول کئے ہیں ۔ وہ بدستور سبسیڈی حاصل کریں گے انہیں تازہ درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے ۔ سبسیڈی سابق کی طرح جاری رہے گی جو معمول کے مطابق ان کے بینک اکاونٹ میں جمع ہوگی ۔ آج یہاں ایک پریس میٹنگ میں سی ایچ سرینواس ، اسٹیٹ لیول کوآرڈینٹر فار آئیل انڈسٹری تلنگانہ اور آندھرا پردیش نے یہ بات بتائی ۔۔