حیدرآباد17دسمبر(سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے کاکناڈا میں 19دسمبر سے شروع ہونے والے بیچ فیسٹیول کے لئے تیاریوں کا بڑے پیمانہ پر آغاز کردیا گیا ہے ۔تین روزہ فیسٹیول کے دوران بالاسبرامنیم میوزیکل نائیٹ ، اے آررحمن شو سمیت مختلف تہذیبی پروگرام پیش کئے جائیں گے جس کے لئے خصوصی انتظامات تیزی سے جاری ہیں۔فیسٹیول میں عوام کی کثیر تعداد کی شرکت متوقع ہے ۔اس فیسٹیول کے دوران کاکناڈا کی تہذیب کو اجاگر کیا جائے گا۔