حیدرآباد 19 اپریل ( پی ٹی آئی ) مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ فروغ انسانی وسائل مسٹر ایم ایم پلم راجو نے آج کاکناڈا حلقہ سے کانگریس امیدوار کی حیثیت سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ انہوں نے کہا کہ صرف کانگریس پارٹی ہے جو اقلیتوں اور سماج کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرسکتی ہے ۔ مسٹر راجو نے آج مسلم مذہبی رہنماؤں ‘ مساجد کے امام اور دوسروں سے تبادلہ خیال بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے اقلیتوں اور پسماندہ طبقات کیلئے کئی ترقیاتی اور فلاحی کام شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مساجد اور شادی خانوں کی مرمت کی اسکیم بھی شروع کی ہے ۔ پلم راجو نے اس حلقہ سے تین مرتبہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی صنعتوں اور تجارت کو فروغ دینے ایک جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے ۔