کاچی گوڑہ گجراتی اسکول میں جلسہ سے نتن گڈکری کا خطاب

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری یکم جون کو تلنگانہ کے دورہ پر آئیں گے ۔ یہاں آمد کے ساتھ ہی وہ نظام آباد روانہ ہوں گے ۔ جہاں ضلع بی جے پی دفتر کا افتتاح کرنے کے بعد نریندر مودی حکومت کی ایک سال کی تکمیل پر ایک جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ انچارج نظام آباد وینکٹ رمنی نے کہا کہ مسٹر نتن گڈکری وہاں مودی حکومت کی کامیابیوں سے عوام کو واقف کروائیں گے ۔ بعد ازاں وہ حیدرآباد پہونچیں گے اور کاچی گوڑہ میں گجراتی اسکول میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے ۔ بعد ازاں وہ دہلی روانہ ہوجائیں گے ۔ کاچی گوڑہ کے جلسہ میں بی جے پی ریاستی یونٹ کے صدر کشن ریڈی ، پارٹی ایم پیز اور ارکان اسمبلی بھی شرکت کریں گے ۔ بی جے پی ریاست کے مختلف مقامات پر اس طرح کے جلسے منعقد کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔ ان جلسوں میں بی جے پی کے قومی قائدین شرکت کریں گے ۔۔