حیدرآباد۔/24 مارچ، ( سیاست نیوز) کاچی گوڑہ میں واقع ایک خانگی ہاسٹل میں سمیت غذا سے 15 طلبہ متاثر ہوگئے۔ اے کے ایم ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے تحت چلائے جانے والے ہاسٹلس میں سمیت غذا سے بچے متاثر ہوگئے۔ قئے اور دست کی شکایت پر متاثرہ بچوں کو نیلوفر ہاسپٹل منتقل کیا گیا اور انہیں شریک کرتے ہوئے علاج شروع کیا گیا۔ ہاسٹل کے طلبہ کی کل رات کے کھانے کے بعد اچانک طبیعت بگڑ گئی اور انہیں دواخانہ منتقل کیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دواخانہ میں شریک طلبہ کی حالت بہتر ہے اور انہیں جلد ہی ڈسچارج کردیا جائے گا۔