حیدرآباد یکم نومبر(یواین آئی) ساؤتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے کاچی گوڑہ تا کاکی ناڈا پورٹ تا کاچی گوڑہ 8 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ٹرین نمبر 07425 کاچی گوڑہ ۔ کاکی ناڈا پورٹ اسپیشل ٹرین نومبر کی 3 ، 10 ، 17 اور 24 تاریخ یعنی ہر جمعہ کو 6:45بجے کاچی گوڑہ سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 6 بجے کاکی ناڈا پورٹ پہونچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07426 کاکی ناڈا پورٹ ۔ کاچی گوڑہ اسپیشل ٹرین نومبر کی 4 ، 11 ، 18 اور 25 تاریخ یعنی ہفتہ کو شام 5:50 بجے کاکی ناڈا پورٹ سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 5:10 بجے کاچی گوڑہ پہونچے گی۔ دوران سفر ان خصوصی ٹرینوں کا دونوں سمتوں میں توقف ملکاجگری ، چرلہ پلی ، نلگنڈہ ، مریال گوڑہ ، پیدوگورالہ ، ستناپلی ، گنٹور ، وجئے واڑہ ، ایلورو ، تاڑے پلی گوڑم ، راجمندری ، سمالکوٹ ، کاکی ناؤن اسٹیشنوں پر توقف رہے گا۔ اسی طرح کاچی گوڑہ تا کرشنا راج پورم تا کاچی گوڑہ 8 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ٹرین نمبر 07603 کاچی گوڑہ ۔ کرشنا راج پورم اسپیشل ٹرین نومبر کی 5 ، 12 ، 19 اور 26 تاریخ کو یعنی ہر اتوار کو شام6 بجے کاچی گوڑہ سے چلے گی اور دوسرے دن صبح 6 بجے کرشنا راج پورم (نزد بنگالورو سٹی) پہونچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 07604 کرشنا راج پورم ۔ کاچی گوڑہ اسپیشل ٹرین نمبر کی 6 ، 13 ، 20 اور 27 تاریخ یعنی ہر پیر کو سہ پہر 3:25 بجے کرشنا راج پورم سے نکلے گی اور دوسرے دن 6:55 بجے کاچی گوڑہ اسٹیشن آئے گی۔ دوران سفر یہ خصوصی ٹرینیں دونوں سمتوں میں جڑچرلہ ، محبوب نگر ، گدوال ، کرنول ٹاؤن ، دھونی ، گوتی ، اننت پور ، دھرماورم ، ستیا سائی پرشانتی نیلائم ، پینوکنڈہ ، ہندوپور اور یلاہانکا اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔