کاچی گوڑہ اور گنٹور کے مابین چھ ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 4 ۔ جنوری (آئی این این) سنکرانتی کے پیش نظر مسافرین کے اضافی ہجوم سے نمٹنے کی خاطر ایس سی آر کاچی گوڑہ اور گنٹور براہ قا ضی پیٹ کے مابین چھ ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرینیں چلائے گا ۔ ٹرین نمبر 02122 کاچی گوڑہ ۔ گنٹور ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرین 16 اور 18 جنوری کو 09.55 بجے کاچی گوڑہ سے روانہ ہوکر اسی دن  18.15 بجے گنٹور پہنچے گی ۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02121 گنٹور۔ کاچی گوڑہ ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرین 17 اور 19 جنوری کو 23.00 بجے گنٹور سے روانہ ہوکر اگلے دن 23..55/23.50 بجے وجئے واڑہ پہنچ کر روانہ ہوکر 05.25 بجے کاچی گوڑہ پہنچے گی ۔ اسی طرح ٹرین نمبر 02124 کاچی گوڑہ ۔گنٹور ڈبل ڈیکر خصوصی ٹرین 17 جنوری کو 10.00 بجے کاچی گوڑہ سے روانہ ہوکر اسی دن 17.20/17.10 بجے وجئے واڑہ پہنچ کر روانہ ہوکر 18.15 بجے گنٹور پہنچے گی۔ واپسی میں ٹرین نمبر 02123 گنٹور۔ کاچی گوڑہ ڈبل ڈیکر حصوصی ٹرین 18 جنوری کو 23.00 بجے گنٹور سے روانہ ہوکر اگلے دن 23.55/23.50 بجے وجئے واڑہ پہنچ کر روانہ ہوکر 05.25 بجے کاچی گوڑہ پہنچے گی۔